لاہور(جیوڈیسک) گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ بہاولپور جنوبی پنجاب صوبے پر پارلیمانی کمیشن کی رپورٹ پاس کرانے کے لئے صرف سادہ اکثریت درکار ہو گی۔ قانون سازی کے وقت جو دوتہائی اکثریت کم کرنے کا باعث بنے گا وہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو جائے گا۔
گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کا کہنا ہے کہ بہاولپور جنوبی پنجاب صوبہ پر کمیشن کی رپورٹ پاس ہو کر قائمہ کمیٹی کے پاس جائے گی اور قانون سازی کے وقت سیاسی جماعتوں کا امتحان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میانوالی ،بھکر کے نمائندوں اپنا معاملہ پارلیمانی کمیشن کے سامنے رکھنا چاہیے۔
اکیلا بہاولپور ڈویژن کا صوبہ سینٹ کی 23نشستوں کی عوامی نمائندگی کیسے لے سکے گا۔تمام علاقوں کو ملاکر جنوبی پنجاب بہاولپور صوبہ ،مالی ،پارلیمانی اور آبی لحاظ سے انتہائی موزوں ہوگا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نئے صوبے کا کریڈٹ وفاقی حکومت کو نہیں دینا چاہتی۔