مسلم لیگ (ن) کا میرپورمیں کامیاب کنونشن آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک نیا باب:اظہراقبال

بھمبر : پاکستان مسلم لیگ (ن) کا میرپور میں کامیاب اور تاریخ ساز کنونشن آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک نیا باب رقم کر گیا ہے راجہ فاروق حیدر کا صدر ،چوہدری طارق فاروق کا سینئر نائب صدر جبکہ شاہ غلام قادر کا سیکرٹری جنرل بننا جماعت اور آزاد خطے کی عوام کیلئے نیک شگون ہے ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ نون تحصیل بھمبر کے صدر راجہ اظہر اقبال نے کیا انہوں نے کہا کہ میرپور میں پاکستان مسلم لیگ نون کے کامیاب کنونشن نے آزاد کشمیر کی سیاست پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں جو آئندہ تحریک آزادی کی کامیابی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا انہوں نے کہا کہ میرپور کنونشن آزاد کشمیر کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا کنونشن تھا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کر کے ایک طرف پاکستان مسلم لیگ نون پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ دوسری طرف موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہا رکیا ہے انہوںنے کہا کہ راجہ فاروق حیدر کا صدر جماعت ،چوہدری طارق فاروق کا سینئر صدر اور شاہ غلام قادر کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونا جماعت اور عوام کیلئے نیک شگون ہے ان قائدین کی سربراہی میں جماعت مزید مضبوط اور فعال ہو گی آزاد کشمیر کے عوام کو اچھی ،نیک ،باکردار اور بااصول قیادت میسر آئی ہے جنہوں نے ہمیشہ قومی وقار اور خمیت کی بات کی ہے انکی قیادت میں تحریک آزاد ی کشمیر کامیابی سے ہمکنار ہو گی ۔