مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف سے آج اہم سیاسی رہنما پنجاب ہاؤس میں ملاقات کریں گے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، سینیٹ و قبل از وقت انتخابات اور دیگر اہم امور پر مشاورت ہو گی۔ مسلم لیگ نواز کے ذرائع کے مطابق پارٹی اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا تھاکہ ملک کی اہم سیاسی جماعتوں سے پارٹی سربراہ میاں نواز شریف ملاقات کریں گے۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ نواز نے مولانا فضل الرحمن، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، جماعت اسلامی کے پروفیسر خورشید احمد، پیپلز پارٹی شیر پاو کے آفتاب احمد شیرپاو ، میر حاصل بزنجو، سلیم سیف اللہ خان، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوں اور دیگر جماعتوں کے قائدین کو دعوت نامے جاری کئے ہیں۔