اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوں اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں قومی مسائل اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور جے یو آئی کے رہنما عبد الغفور حیدری کے مطابق پاکستان مسلم ن کے رہنماں احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق سے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ سینیٹ میں چیرمین کی رولنگ تسلیم کریں۔