مسلم لیگ ن کے کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم
Posted on September 18, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مسلم لیگ ن کے کارکنا ن اور پولیس کے درمیان تصادم کے موقع پر چوہدری جمیل سلطان ،چوہدری آصف یوسف مدثر اقبال بٹ آخری دم تک احاطہ کچہری میں رہے اور پولیس کی فائرنگ ،شیلنگ اور پتھراؤ کا سامنا کرتے رہے تفصیلات کیمطابق مسلم لیگ نون اور پولیس کے درمیان جب کچہری میں تصادم شروع ہوا تو پولیس کی فائرنگ ،شیلنگ اور پتھراؤ سے نون لیگ کے اکثر کارکنان احاطہ کچہری سے نکل گئے ۔
جبکہ سابق چیئرمین ضلع زکوة و نون لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری جمیل سلطان،چوہدری طارق فاروق کے بھائی چوہدری آصف یوسف اور یوتھ ونگ کے راہنما مدثر اقبال بٹ نے ڈٹ کر پولیس کی کاروائی کا سامنا کیا اور آخری دم تک احاطہ کچہری میں موجود رہے زخمی اور ہلاک ہونے والے کارکنان کو ایمبولینس کیے ذریعے ہسپتال بھی منتقل کروایا ۔