مسلم لیگ ن کی لاہور میں ہونے والی ریلی روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست رانا عبدالحمید ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ن لیگ کی اٹھائیس اکتوبر کو ہونے والی ریلی میں حکومت پنجاب کی مشینری استعمال کی جارہی ہے جو کہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے عوامی مینڈیٹ کی واضح خلاف ورزی اور عوامی اعتماد توڑنے کے مترادف ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت مسلم لیگ ن کی قوانین سے ہٹ کر ہونے والی ریلی کو روکنے کا حکم دے۔