مسلم کانفرنس 6 ستمبر کو دفاع پاکستان بھرپور جوش و جزبہ سے منائے گی
Posted on September 3, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم کانفرنس 6 ستمبر دفاع پاکستان بھرپور منائے گی مسلم کانفرنس کے کارکن مسلح افواج کی پشت پر ہیں مسلم کانفرنس نظریاتی تحریب کاری کا راستہ روکے گی کیونکہ تحریک آزادی کشمیر کی اصل میں تحریک تکمیل پاکستان ہے اپنے آباؤ اجداد کی روایات کوزندہ رکھیں گے اور دفاع پاکستان کیلئے مسلم کانفرنسی کارکنان کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار مسلم یوتھ بورڈ کے مرکزی وائس چیئرمین چوہدری اسماعیل خالد نے کیا انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر اور پاکستان میں پائے جانے وا لے انتشار کا راستہ بھرپور طاقت سے روکیں گے ۔
جن لوگوں کو اپنے کشمیری نسل ہونے پر فحر ہے انھی لوگوں نے مسلم کانفرنس کی پیٹھ میں چھرا گونپا اور ہندوستان زندہ باد کے نعرے لگائے انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے معاملہ پر مسلم کانفرنس کیخلاف بغاوت کو ہوا دی آنے والا وقت یہ ثابت کرے گا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے اصل وارث کون ہیں جنہوں نے پاکستا ن کی آزادی سے پہلے یہ فرمایا تھاکہ مسلم کانفرنس ہی دراصل جموں و کشمیر میں مسلم لیگ ہے 6ستمبرکو پورے آزادکشمیر ،پاکستان اور دنیا بھر میں دفاع وطن کے حوالے سے پروگرام منعقد کیے جائیں گے اور بالخصوص بھمبر اور سماہنی میں تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا اور مسلح افواج کیساتھ اظہار یکجہتی کیا جائیگا ۔