ممبئی: (جیو ڈیسک) بالی ووڈ کے میگا اسٹار عامر خان مصروف ہیں ان دنوں اپنے آنے والے ٹی وی شو کی تشہیری مہم میں۔ ایک وقت میں ایک پروجیکٹ کرنے کے حوالے سے مشہور عامر خان ہر چیز پرفیکٹ چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ آج کل مصروف ہیں اپنے آنے والے ٹی وی شو ستیہ میوجائیتہ کی پروموشن میں۔
عامرخان اسی سلسلے میں جا پہنچے ریاست کیرالہ کے شہر کوچی۔ سچی کہانیوں پر بنایا گیا ٹی وی شو دو چینلز سے آٹھ زبانوں میں پیش کیا جائے گا۔ شو چھ مئی سے پیش کیا جائے گا۔