مسیحی بستیوں اورگرجا گھروں کے اطراف صفائی و ستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتر ی کے ساتھ جراثیم کش اسپرے بھی انجام دیا جائے۔ نشاط ضیاء قادری
Posted on December 20, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی (محمد ارشد) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل کمال مصطفی اور متعلقہ بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ٹاؤن یونین کونسل نمبر 1ڈرگ روڈ میں قائم گرجا گھروں کا تفصیلی دورہ کرکے کرسمس کے حوالے سے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی روشنی کے نظام کی بہتری اور مسیحی بستیوں اور گرجا گھروں کے اطراف سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا جائے دورے کے موقع پر مسیحی عمائدین اور علاقہ عوام سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے مسیحی عوام کو یقین دلا تے ہوئے کہاکہ قائد تحریک کی خصوصی ہدایت پر مسیحی آبادیوں اور عبادت گاہوں کے اطراف مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے بلدیاتی اداروں کی جانب سے جاری انتظامات کی مکمل نگرانی کررہے ہیں اور انشا اللہ کرسمس سے قبل شاہ فیصل ٹائون میں قائم تمام مسیحی بستیوں اور عبادت گاہوں کے اطراف خصوصی انتظامات پر عمل درآمد کو یقینی بنا کر اپنے مسیحی عوام کو مسائل سے پاک معاشرہ فراہم کرینگے اس موقع پر گرجا گھروں کے منتظمین ،مسیحی عوام نے ایم کیو ایم کے قائد ، قائد تحریک محترم الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ محترم الطاف حسین نے ہر موقع پر مسیحی عوام کا ساتھ دیا اور ان کے مسائل کو حل کیا ہے اس موقع پر مسیحی وفود نے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی درازی عمر ،صحت و تندرستی کے لئے خصوصی دعا ء کی اس موقع پر منتظمین کے جانب سے پیش کئے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر باہمی مشاورت کے ساتھ حل کرنے کے لئے موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دیں۔
ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی نے کہاکہ شاہ فیصل ٹاؤن میں تمام مسیحی بستیوں اور عبادت گاہوں میں صفائی و ستھرائی کے نظام کی بہتری اور روشنی کے انتظامات کو منتظمین اور مسیحی عوام کے باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ ہم بلا تفریق شاہ فیصل ٹاؤن کی عوام کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے مسیحی رہنماؤں کو یقین دلایا کہ کرسمس سے قبل مسیحی بستیوں اور عبادت گاہوں پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری تمام تر انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے اور مسیحی عوام کو کرسمس کی خوشیاں مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے ۔