جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو قتل کرنے والے کو ایک ارب روپے انعام اور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ انتخابات میں اتحاد پاکستان کی بہتری کی بات کرنے والی جماعت سے ہو گا۔ سکھر میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، بلوچوں کی مسخ شدہ لاشیں ابھی بھی مل رہی ہیں۔ آپریشن جاری ہے۔ لوگوں کی جان و مال محفوظ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں اتحاد پاکستان کی بہتری کی بات کرنے والی جماعت کے ساتھ کیا جائے گا۔ عمران خان کو آگے لانے والی قوتوں سے اختلافات ہیں، اس لیے ان سے اتحاد ممکن نہیں۔