وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ عدالت نے حکم دیا تو سابق صدر پرویزمشرف اور سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بلوچستان کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ عدالت نے حکم دیا تو پرویزمشرف اور شوکت عزیز کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا۔ میچ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کر رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کے پاس اپیل کا حق محفوظ ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث ہے تو قوم اسے برداشت نہیں کرے گی۔