مشرف کے وارنٹ جاری نہ کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی

akbar bugti

akbar bugti

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے نواب اکبر بگٹی کے قتل کی تحقیقاتی ٹیم پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کیوارنٹ کیوں جاری نہیں کئے گئے۔
سماعت کے موقع پر اس وقت کے وزیرداخلہ آفتاب احمد خان شیرپا عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ انہیں فوجی آپریشن میں بگٹی کے قتل کا پتہ ٹی وی دیکھ کر چلا۔ انہوں نے کہا کہ فوج وزارت داخلہ کے ماتحت نہیں ہے۔ بلوچستان حکومت نے حالات کنٹرول کرنے کیلئے خود فوج طلب کی تھی۔