مشرقی تیمور میں صدارتی انتخاب کے لئے ووٹنگ جاری

timor election

timor election

مشرقی تیمور : (جیو ڈیسک) مشرقی تیمور میں صدارتی انتخاب کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ غیر ملکی ایجنسی کے مطابق صدرکے انتخاب کے لئے عوام میں جوش و خروش پایا جاتا ہے اور ووٹرز کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنز پرموجود ہے۔

صدارت کے عہدے کے لئے بارہ امیدوار مدمقابل ہیں جن میں سابق فوجی کمانڈر بھی شامل ہیں۔ مشرقی تیمورکی آبادی دس لاکھ ہے اوراس نے انیس سو نناوے میں انڈونیشیاسے آزادی حاصل کی۔