مشرق وسطی میں دو آزاد ریاستوں کے قیام کے حق میں ہوں،اوباما

Obama

Obama

امریکہ کے صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ وہ مشرق وسطی میں دو آزاد ریاستوں کے قیام کے حق میں ہیں۔ واشنگٹن میں سیمینار سے خطاب میں امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ خطے کے امن کو کسی قسم کا خطرہ درپیش ہو اس لئے فلسطین اور اسرائیل کو چاہئے کہ وہ ایک دوسرے کے وجود کوتسلیم کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ریاستوں کے وجود پر واضح موقف ہے۔