مشرق وسطی کو جوہری ہتھیار بنانے کی آزادی دینے کا مطالبہ

Mohammed Morsi

Mohammed Morsi

مصر (جیوڈیسک)مصر کے صدر محمد مرسی نے مشرق وسطی کے ممالک کو پرامن مقاصد کے لئے جوہری ہتھیار بنانے کی آزادی کامطالبہ کردیا۔ اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب میں مصر کے صدر محمد مرسی کا کہنا تھا کہ وہ شام میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں ، فلسطین کو اقوام متحدہ میں ایک آزاد اور خود مختار ریاست کی حیثیت ملنی چاہیئے، اقوام متحدہ گستاخانہ فلم کی مذمت کرے۔خطے کو پرامن بنانے کیلئے جوہری ٹیکنالوجی تک رسائی اور اسے ایٹمی ہتھیار وں سے پاک خطہ قراردیاجائے۔

جنرل اسمبلی میں خطاب میں برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لیبیا میں سفیر کی ہلاکت دہشت گردی کا بد ترین واقعہ ہے ، اچھی بات یہ ہے کہ مشرق وسطی میں جمہوریت کا سفر جاری ہے۔ مصر میں اقتدار فوج سے عوامی نمائندوں کو منتقل ہو چکا ہے ، یمن اور تیونس بھی جمہوری سفر جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ صومالیہ میں بھی پہلی بار صدر کو منتخب کیا جا رہا ہے۔