اسلام آباد(جیوڈیسک)چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا ہے کہ صاف شفاف الیکشن ہی پاکستان کا مستقبل ہے اور وہ الیکشن کرائے بغیر استعفی نہیں دیں گے۔کراچی کے ضلع وسطی میں ووٹرز کی گھر گھر تصدیق کے موقع پر علاقے کا دورہ کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ گھر گھر ووٹرز کی تصدیق کا عمل بہت اچھے طریقے سے جاری ہے۔
لوگ الیکشن کمشین کے عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہے ہیں جسٹس فخرالدین جی ابرا ہیم نے کہا کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کا معاملہ زیر التوا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوسکتیں۔
نئی حلقہ بندیاں بہت مشکل کام ہے لیکن ہم سپریم کورٹ کے احکامات کے پابند ہیں فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا تھا کہ ہمیں فوج کی مدد کی حاصل ہے لیکن وہ ان جگہوں پر آتے ہیں جہاں انہیں بلایا جاتا ہے۔