ہالی وڈ (جیوڈیسک) ہالی وڈ کے مشہورکریکٹر ۔۔جیمز بونڈ۔سیریز کی پہلی فلم زیرو زیرو سیون فلم کے پچاس سال مکمل ہونے پر فلم میں جمیز بونڈ کے زیراستعمال چیزوں کی نیلامی کی جارہی ہے برطانیہ میں۔ اکتوبر انیس سو باسٹھ میں جیمز بانڈ کریکٹر سب سے پہلے فلم زیرو زیرو سیون ڈا کٹر نو ہالی وڈ سلور اسکرین پرجلوہ گر ہوا ۔ اس وقت سے آ ج پچاس سال مکمل ہونے پر جیمز بانڈ سیریز دنیا کا سب سے مشہور اورطویل ترین فلمی کریکٹر کا اعزاز رکھتا ہے ۔ پانچ اکتوبر کو فلمی سیریز کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ڈاکٹر نو زیرو زیرو سیون فلم سے آ ج کی جیمز بانڈ فلم اسکائی فال میں جیمز بانڈ کے زیر استعمال تاش کے پتوں سے لے کے کار کی نیلامی برطانیہ میں کی جارہی ہے۔
کچھ چیزوں کی نیلامی آ ن لائن جبکہ کچھ کی نیلامی براہ راست کی جائیگی ۔ای این او پروڈکشن کی فلم جیمز بانڈ سیریز کی تئیس فلموں میں استعمال قیمتی اشیا کی قمیت کا تخمینہ بارہ سو سے دولاکھ تیس ہزار ڈا لر تک لگایا گیا ہے جو یونیسف سمیت کئی بین الااقوامی ادارے چیرٹی کے لئے استعمال کریں گے۔