مشیر داخلہ رحمان ملک نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

Rehman Malik

Rehman Malik

اسلام آباد(جیوڈیسک)سینیئر مشیر داخلہ رحمان ملک نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ چیئرمین سینٹ نیئرحسین بخاری نے ان سے حلف لیا۔ رحمن ملک کی حلف برداری کے موقع پر ن لیگ نے سینیٹ سے واک آوٹ کیا۔ نواز لیگ کے رکن ظفر علی شاہ کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا آج ایجنڈے میں کوئی چیز شامل نہیں۔

رحمان ملک کے حلف کے لئے خصوصی اجلاس بلایا گیا۔ شاہ خرچیاں کی جا رہی ہیں۔ ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا صرف ایک دن کے اجلاس پر نوے لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے اور سینیٹرز پر ستر لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔