مصر (جیوڈیسک) مصری سینٹ نے مسلح افواج کو گرفتاری کے اختیارات دینے کے بل کی توثیق کر دی۔ مصری سینٹ نے اس قانون کی توثیق کر دی ہے جس کے تحت مسلح افواج کو گرفتاری کے اختیارات مل جائیں گے۔ اس کی اطلاع مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے دی ہے۔
اس قانون کی توثیق ایسے موقع پر کی گئی ہے جبکہ ملک کئی روز سے پرتشدد بے چینی کی لپیٹ میں ہے۔ قانون کے متن کے مطابق مسلح افواج ، پارلیمانی انتخابات کے اختتام تک اور جب تک قومی دفاعی کونسل درخواست کریگی کہ امن وامان برقرار رکھنے اور اہم تنصیبات کے تحفظ میں پولیس کی مدد کرے گی۔ ایجنسی کے مطابق قانون کے تحت فوج کو گرفتاری کے اختیارات بھی دیئے جائینگے۔