مصری فوجی سربراہ کی مظاہرین کو وارننگ

Tantawi

Tantawi

مصر ی فوج کے سربراہ حسین تنتاوی نے مظاہرین کو خبردار کیا ہے کہ بحران کے خاتمے کے لئے انتہائی کارروائی کی جائے گی۔
ایک بیان میں انھوں نے خبردار کیا کہ عام انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا اورگڑبڑ کرنے والوں کے خلاف انتہائی اقدام سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔ تحریر اسکوائر پر اب بھی ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین موجود ہیں جن کا کہنا ہے کہ فوجی حکومت انتخابات کے بعد بھی اپنا اقتدار قائم رکھنا چاہتی ہے۔