مصر (جیوڈیسک) مصر اسرائیل سرحد کے قریب واقع رفاہ کے درجنوں رہائشیوں نے گژشتہ روز مصری پولیس کے سولہ افسران کی ہلاکت اور مصری صدر مرسی کیخلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مصری صدر مرسی کیخلاف نعرے لگائے، مظاہرین نے اس واقعے کو مرسی حکومت کی ناکامی قرار دیا، جنہوں نے واقعے کی ذمہ داری مصری سرحد کے قریب غزہ میں فلسطینی عسکری تنظیم حماس کی موجودگی کو قرار دیا تھا۔
ادھر مصری سیکیورٹی حکام نے واقعے کی ذمہ داری غزہ کے اسلامی جہادی پارٹی پر ڈال دی۔ حکام کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث حملہ آوروں نے فلسطینی علاقے غزہ سے مصری سرحد میں داخل ہو کر پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ مصری سیکیورٹی حکام کے مطابق حملہ آور دو گاڑیاں بھی چھوڑ کر فرار ہو ئے۔ دوسری جانب مصری صدر محمد مرسی اور وزیر دفاع حسین طنطاوی نے جائے وقوعہ چیک پوسٹ العریش کا دورہ کیا اور وہاں موجود فوجی جوانوں، سیکیورٹی حکام اور شہریوں سے ملاقات کی۔