مصر ، انقلاب کی پہلی سالگرہ، احتجاج اور ہڑتالیں

egypt

egypt

مصر میں انقلاب کا پہلا سال مکمل ہوگیا۔عوام کے فوجی حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں جبکہ آج ملک بھر میں ہڑتال اور سول نافرمانی کی تحریک شروع کی جارہی ہے۔ فوجی حکمرانوں کا کہناہے کہ وہ ملک کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مصر کی فوجی کونسل نے ایک بیان میں ملک میں عام ہڑتال اور سول نافرمانی کی تحریک کو خلاف قانون قراردیا اور کہاکہ ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو ایک سال پہلے آج کے روز اقتدار چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ سیاسی، سماجی پارٹیوں، تنظیموں گروپوں اور جمہو ریت کے حامیوں نے ملک میں فوجی حکمرانوں کے خلاف مکمل ہڑتال کا اعلان کیا اور کہا کہ ان کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک شروع کی جائے گی۔ ادھر تحریر اسکوائر اورملک کے دیگر شہروں میں مظاہرین کااحتجاج بھی جاری ہے۔