مصر : (جیو ڈیسک)مصر کی سیاسی جماعت اخوان المسلمین نے تمام سیاسی جماعتوں پر مذاکرات کے ذریعے اختلافات حل کرنے پر زور دیا ہے۔اخوان المسلمین کے ترجمان نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں آنے والے انقلاب سے فائدہ اٹھانے کے لئے مذاکرات کریں تا کہ ملک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو شکست دی جا سکے۔
صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار واضح برتری حاصل نہ کرسکا تاہم اخوان المسلین کے محمد مرسی کو دیگر حریفوں پر معمولی سبقت مل گئی۔ صدارتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ سولہ اور سترہ جون کو ہو گا جس میں محمد مرسی اور حسنی مبارک دور کے سابق وزیر اعظم احمد شفیق کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔