مصر: (جیو ڈیسک) مصر میں حکومت مخالف گروپوں نے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت مخالف تنظیموں کے ارکان نے انٹرنیٹ پر ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس میں عوام سے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکمران فوجی کونسل نے صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی ہے جس کے بعد انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج شفاف ہونے کی توقع نہیں۔ دوسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ سولہ اور سترہ جون کو ہوں گے۔