مصر: (جیو ڈیسک) مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کی طبعیت بہتر ہونے پر اسپتال سے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سابق مصری صدر کو 19 جون کو طبعیت خراب ہونے کے باعث جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
حسنی مبارک قاہرہ میں فوجی اسپتال میں زیر علاج رہے اور ان کی دیکھ بھال کے لئے قائم میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے بعد پروسیکیوٹر جنرل نے ان کی دوباری جیل منتقلی کے احکامات جاری کئے۔ 84 سالہ حسنی مبارک 2 جون کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان پر سال 2011 میں اپنے تیس سال سے زائد دور حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے لوگوں کے قتل کے الزامات ہیں۔