مصر (جیوڈیسک) مصر میں دو قدیم مقبروں کو تزئین و آرائش کے بعد دوبارہ سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ان دونوں قدین مقبروں کی تزئین پر دو ملین امریکی ڈالر کی لاگت آئی ہے اور یہ دس سال کے عرصے میں مکمل ہوئی۔ دونوں مقبرے 1851میں دریافت کیے گئے تھے۔ مقبروں کے دوبارہ کھلتے ہی سیاحوں کی بڑی تعداد نے آنا شروع ہوگئی۔ حکام کے مطابق انقلاب کی وجہ سے ملک کی سیاحت کو شدید نقصان پہنچا تھا جس کو اب بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔