مصر(جیوڈیسک)مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو خراب طبعیت کے باعث فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گزشتہ کئی دنوں سے چوراسی سالہ حسنی مبارک کی صحت کے بارے میں مصر میں چہ میگوئیاں جاری ہیں۔ ان کے وکیل محمد عبد الرزاق نے میڈیا کو بتایا کہ سابق صدر حسنی مبارک کی صحت ان دنوں کافی خراب ہے۔ ان کا علاج فوجی ہسپتال میں جاری ہے۔
ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد انھوں نے زیادہ وقت جیل کے ہسپتال میں گزارا ہے۔ انھیں گزشتہ سال 2 جون میں مظاہرین کی ہلاکت کی پاداش میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔