مصر : عدلیہ نے صدر کے اختیارات میں اضافہ مسترد کر دیا

Mohammad Morsi

Mohammad Morsi

مصر (جیوڈیسک) مصر میں اعلی عدلیہ نے صدر کے اختیارات میں اضافہ مسترد کر دیا۔ قاہرہ اور اسکندریہ سمیت تمام بڑے شہروں میں صدر مرسی اور اخوان المسلمین کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ مصر کی سپریم جوڈیشل کونسل نے وسیع تر اختیارات حاصل کرنے کے صدراتی حکم کو عدلیہ کی آزادی پرحملہ قرار دیا ہے۔ صدراتی حکم میں عدالت کے آئین ساز اسمبلی ختم کرنے کے اختیارات ختم کیے گئے ہیں۔

ججوں نے صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عدلیہ کی آزادی سے متعلق اپنے صدراتی فرمان میں تبدیلی کریں۔ دوسری جانب اسکندریہ میں ججوں نے صدارتی حکم کے خلاف بطور احتجاج ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے صدارتی حکم کے خلاف احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ کئی مقامات پر مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ مظاہرین نے قاہرہ کے تحریر اسکوائر پر دھرنا دے رکھا ہے اور خیمے لگا لیے ہیں۔