قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں فوجیوں کو لے جانے والی ٹرین الٹ گئی ، حادثے میں 19 اہلکار جاں بحق، 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ٹرین پٹری سے اتر جانے سے 19 فوجی ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے۔ ٹرین میں زیادہ تر مسافر فوجی اہلکار تھے ۔ چند روز قبل ہی مصر کے صدر مرسی نے ٹرانسپورٹ کے وزیر کو برطرف کیا تھا اور ان کی جگہ اپنی ہی پارٹی کے سیاستدان کو وزیر مقرر کیا تھا۔
پہلے وزیر کو بر طرف کرنے کی وجہ نومبر کے مہینے میں پیش آنے والا حادثہ تھا جس میں ایک ٹرین بچوں کی سکول بس سے ٹکرا گئی تھی۔ اس حاثے میں 49 بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔