مصر: فوجی حکومت کیخلاف ہزاروں خواتین کا مظاہرہ

egypt protest

egypt protest

مصر میں فوجی حکومت کے خلاف خواتین بھی احتجاجی مظاہروں میں مردوں کے شانہ بشانہ ہو گئیں۔ مصر میں فوجی حکومتی اقتدار کے خلاف التحریر اسکوائر مصر کی جمہوری آزادی کا ایسا عالمی نشان بن گیا ہے، جس نے دنیا میں جمہوری آزادی حاصل کرنے کی راہوں کو کھول دیا ہے۔
آج بھی التحریر اسکوائر احتجاج اور مظاہروں کا ایسا مرکز بنا ہوا ہے جہاں مصری خواتین بچوں سمیت مصرکی فوجی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج بنی ہوئی ہیں۔ فوجی حکومت کے خلاف التحریراسکوائر پر ہزاروں خواتین نے مطالبہ کیا ہے کہ فوجی جنرل فوری طور سے استعفی دے کر حکومت عوام کے حوالے کریں۔