مصر: متحارب سیاسی دھڑوں کے مظاہرے، فائرنگ سے 9افراد زخمی

Egypt Protest

Egypt Protest

قاہرہ (جیوڈیسک)مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں متحارب سیاسی دھڑوں نے نئے آئین پر ریفر نڈم کے خلاف اور اس کے حق میں مظاہرے کئے جس کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 9افراد زخمی ہو گئے۔

قاہرہ کے مشہور تحریر سکوائرمیں صدر محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین کی جانب سے مظاہرے جاری ہیں جن میں ہزاروں کی تعداد میں افرادحصہ لے رہے ہیں اور صدر مرسی کے حق میں اور مخالفت میں نعرے بازی کی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے تحریرسکوائر میں دھرنا دینے والے حکومت مخالفین کارکنوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم از کم 9افراد زخمی ہوگئے۔اس دوران صدر مرسی نے حکومت کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان مظاہروں کے دوران کسی گڑبڑ سے بچنے کے لیے فوج کو پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔