مصر : (جیو ڈیسک)مصرکے سابق صدر حسنی مبارک کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ انہیں حکومت مخالف تحریک کے دوران مظاہرین کے قتل عام اور بدعنوانیوں کے مقدمے میں سزا سنائی گئی۔حسنی مبارک پر الزام تھا انہوں نے فروری میں اپنے مستعفی ہونے سے پہلے جمہوری اصلاحات کے لیے چلائی جانے والی عوامی تحریک کے دوران تقریبا نو سو افراد کی ہلاکت کا حکم دیاتھا۔ ان پر کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری وسائل لوٹنے کے بھی الزامات ہیں۔
قاہرہ کی پولیس اکیڈمی میں چلنے والے اس مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد حسنی مبارک کے حامیوں اورمخالفین میں ہاتھا پائی ہوئی۔