مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپوں کے دوران تئیس افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو کے قریب زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ صورتحال پر کنٹرول کیلئے حکام نے دارالحکومت قاہرہ میں کرفیو لگادیاہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مظاہرین گرجا گھر پر حملے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ مقامی ٹی وی پر دکھائی گئی فوٹیج کے مطابق مظاہرین نے جھڑپوں کے دوران ایک فوجی گاڑی بھی نظرآتش کردی۔ جبکہ کئی گاڑیوں پر پیٹرول بم پھینک کر آگ لگادی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے سیکورٹی فورسز پر پیٹرول بم پھینکے۔