مصر میں محمد مرسی کی کامیابی کے جشن کا سلسلہ جاری

Celebration

Celebration

قاہرہ : (جیو ڈیسک) مصر میں اخوان المسلمین کے امیدوار محمد مرسی کے صدر بننے کے بعد ملک بھر میں جشن کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اختیارت کی منتقلی تک وہ التحریر اسکوائر پر موجود رہیں گے۔

چار روز تک التحریر اسکوائر اور عبدالمنعیم ریاض اسکوائر بند رہنے کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دئیے گئے ہیں، لیکن مظاہرین محمد مرسی کی جیت کے بعد بھی جھنڈے اٹھائے اسکوائر پر جمع ہیں،مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وہ اختیارات کے مکمل طور پر منتقل کیے جانے تک یہاں جمع رہیں گے۔