مصر میں پارلیمانی انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل ہو گیا۔ ووٹنگ آخری مرحلے میںاسمبلی کی چار سو اٹھانوے نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ پہلیدو مرحلوں کی طرح انتخابات کے آخری مرحلے میں بھی اسلامی جماعتوں کے اکثریت حاصل کرنے کے امکانات ہیں۔ ملک میں تبدیلی کے خواہاں عوام کی بڑی تعداد نے رائے شماری میں حصہ لیا اور توقع ظاہر کی کہ فوجی حکومت انتخابات کے بعد اقتدار مکمل طور منتخب حکومت کے حوالے کردے گی۔