مصر (جیوڈیسک)مصر میں اٹھارہ ماہ سے جاری سیاسی عدم استحکام کے بعد مصر نے بضابطہ طور پر عالمی مالیاتی ادارے سے چارارب اسسی کروڑ ڈالر کے قرض کی درخواست کی ہے۔ مصری حکومت کے مطابق۔ حسنی مبارک کے اقتدار اختتام کے بعد سے مصر کو مالی مشکلات کا سامنا تھا ۔ جس کے باعث بل اخر مصر کو عالمی مالیاتی ادارے سے رجوع کرنا پڑا ۔
آئی ایم ایف کی جانب سے بھی مصر کی درخواست کی تصدیق کردی ہے ۔ سیاسی عدم استحکام کے باعث مصری حکومت کو مالیاتی خسارے ،غیر ملکی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سامنا ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ائی ایم ایف پروگرام میں جانیسے غیر ملکی سرمایا کاروں کے اعتماد میں بحالی متوقع ہے۔