قاہرہ (جیوڈیسک)مصری عوام نے آئین کا مسودہ منظور کر لیا۔ دو مرحلوں میں ہوئے ریفرنڈم میں تریسٹھ اعشاریہ آٹھ فیصد لوگوں نے آئین کے حق میں ووٹ دیا۔
دارالحکومت قاہرہ میں سپریم الیکشن کمیٹی کے صدر سمیر ابو المعطی نے پریس کانفرنس میں نتائج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا ریفرنڈم کا ٹرن آٹ بتیس اعشاریہ نو فیصد رہا۔ ادھر حزبِ اختلاف نیشنل سالویشن فرنٹ نے ریفرنڈم میں دھاندلی کا الزام لگایا جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا۔
صدر محمد مرسی اور انکی جماعت اخوان المسلمون آئین کی حمائت میں تھے جبکہ حزب اختلاف کا کہنا تھا آئین آزادیوں اور انسانی حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام رہا ہے۔