مصر : (جیو ڈیسک) مصر میں اخوان المسلمین کے نو منتخب صدر محمد مرسی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے ۔ حلف کے بعد اپنے مختصر خطاب میں نومنتخب صدر محمد مرسی نے کہاکہ وہ مصری شہریوں کے حقوق کا تحفظ اورآئین پر عملدرآمد اور اداروں کا احترام کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے میں کوئی عار نہیں ۔گذشتہ روز قاہرہ کے تاریخی تحریر اسکوائر پر ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرسی نے عوام کو طاقت کا سرچشمہ قرار دیا۔ انہوں نے غیر رسمی طور پر صدارت کا حلف بھی اٹھایا۔ محمد مرسی نے صدارتی انتخابات میں سابق صدر حسنی مبارک کے دور حکومت میں وزیراعظم رہنے والے احمد شفی کو شکست دی تھی۔