مظفر آباد : روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لے کر آنے والی پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی بننے والی حکومت کوچند ہی روزگزرے تھے کہ اعلی بیوروکریسی اورضلعی انتظامیہ نے مل کر وزیراعظم اور وزراء کے صوابدیدی عملے کیلئے چھوٹے ملازمین سے گھر خالی کرانے شروع کر دیئے۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد اور دیگر انتظامیہ کے گھروں پر چڑھ دوڑے اور ان کے اہل خانہ کو بیدخل کر دیا۔ جس پر مجبور لاچار ملازمین نے ہائیکورٹ آزاد کشممیر کا دروازہ کھٹکایا اور حکم امتناعی جاری ہونے کے باوجود انتظامیہ نے غریب ملازمین کی ایک نہ سنی اور ان کے گھروں پر پولیس اور دیگرانتظامیہ کے اہلکاروں نے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ متاثرین نے صدر اور وزیراعظم سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔