مظفر گڑھ : (جیو ڈیسک) مظفر گڑھ کے علاقے تحصیل علی پور میں چوک پرمٹ کے قریب سڑک کنارے بچے کو بچاتے ہوئے تیز رفتار بس الٹ گئی۔ حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور10زخمی ہوگئے۔علی پور سے ملتان جانے والی بس چوک پرمٹ کے قریب سڑک میں کھیلنے والے بچے کو بچاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے باعث 4مسافر اور ایک راہگیر خاتون جاں بحق اور 10افراد زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔