مظفر گڑھ: رشتہ مانگنے پر لڑکی والے دو خواتین کو برہنہ گھُماتے رہے

Muzaffargarh women

Muzaffargarh women

مظفر گڑھ(جیوڈیسک) مظفر گڑھ میں رشتہ مانگنے آئی خواتین کو لڑکی والوں نے کا نشانہ بنایا اور برہنہ کر کے علاقے میں پھراتے رہے۔

خان گڑھ کے علاقے لیاقت آباد میں رشتہ مانگنا خواتین کو مہنگا پڑگیا لیاقت آباد کا شعیب عدیلہ سے شادی کرنا چاہتا تھا عدیلہ کے بھائی ڈاکٹر عبدالغفار نے شعیب کی والدہ اور خالہ کو رشتے کے لیے اپنے گھر بلایا جہاں اس نے تین دوسرے رشتے داروں سے مل کر خواتین کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور علاقے میں پھراتے رہے۔ خواتین کی چیخ وپکار پر اہل علاقہ نے خواتین کو چھڑایا اور ملزم ڈاکٹر عبدالغفار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اور ملزم عرفان کو گرفتار کر لیا ہے اور باقیوں کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔