معاشی پالیسیوں کے خلاف ایتھنز میں احتجاج، متعدد زخمی

athens protest

athens protest

یونانی حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف دارالحکومت ایتھنز میں پارلیمنٹ کے باہر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دارالحکومت ایتھنز میں پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب پولیس نے مظاہرین کو پارلیمنٹ کی جانب جانے سے روکنے کی کوشش کی۔
اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے آنسو گیس پھینکی اور لاٹھی چارج کیا جس پر مشتعل ہجوم نے پولیس پر پتھرا کیا اور پٹرول بم پھینکے جس کے باعث کئی جگہ آگ بھڑک اٹھی۔ یونان میں حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف کئی ماہ سے مظاہرے جاری ہیں۔