معروف اداکارہ اور ماڈل صوفیا مرزا لاہور 19 سالہ لڑکی فاطمہ کے اغوا کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔صوفیا مرزا اور اس کی چھوٹی بہن پر الزام ہے کہ انہوں نے رخسانہ نامی خاتون کی بیٹی 19 سالہ فاطمہ کو مبینہ طور پر اغوا کیا ہے۔ فاطمہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کا ماڈل صوفیا مرزا سے کافی ملنا جلنا تھا۔ انہوں نے فاطمہ کو منع بھی کیا مگر اس کے باوجود اس نے رابطہ جاری رکھا۔ صوفیا مرزا نے ماڈلنگ کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر لڑکی کو اغوا کیا ہے۔
ماڈل صوفیا مرزا کا کہنا ہے کہ رخسانہ بی بی کا بیٹا ان کے ساتھ بدتمیزی کرتا تھا۔ جس پر انہوں نے تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کرانے کی بات کی، جس کا بدلہ لینے کے لئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔