معیشت کی تباہ حالی، براک اوباما کی مقبولیت میں کمی

obama

obama

معیشت کی تباہ حالی کے باعث امریکی صدر براک اوباما کی مقبولیت میں کمی، پچاس فیصد عوام کا کہناہے کہ اوباما اچھے انسان ہیں، پچھہتر کا خیال ہے کہ ملک صحیح سمت میں نہیں جارہا۔
امریکی اخبار نیویارک اور سی بی ایس ٹی وی کے تازہ سروے کے مطابق روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے چار سو ارب ڈالر کے پیکج کے اعلان کے باوجود امریکی صدر براک اوباما کی مقبولیت بارہ فیصد کم ہوکر تینتالیس فیصد رہ گئی۔ جبکہ ملکی معیشت کے متعلق پچہتر فیصد عوام نے مایوسی کا اظہار کیاہے۔ تازہ سروے کے مطابق آئندہ سال صدارتی انتخابات میں ری پبلکن کی جیت کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔