معین عامر پیر زادہ نے چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان کے ہمراہ کورنگی میں نئے زیر تعمیر ہونے والے منصوبوں کا معائنہ کیا
Posted on December 20, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی (محمد عامر) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیرزادہ نے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان کے ہمراہ کورنگی میں نئے زیر تعمیر ہونے والے منصوبوں کامعائنہ کیا اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے کہاکہ حق پرست قیادت ملک کے ہر کونے میں عوام کی خدمت کر رہی ہے اور حق پرست قیادت ہمیشہ سے خدمت برائے انسانیت پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حق پرست قیادت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت اور ان کے ویژن پر عمل کر رہی ہے جن کی خصوصی ہدایت پر حق پرست اراکین اسمبلی اپنے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے علاقائی ترقیاتی کا موں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کو بنیادی علاقائی مسائل سے نجات دلانے کیلئے شب و روز کو شاں ہیںاس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیرزادہ نے اپنے حلقہ انتخاب میں کرائے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا جس میں روڈ کی تعمیر، پلے گراؤنڈ کی سہولیات اور تعلیمی سہولیات کے لئے نئے منصوبے شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حق پر ست قیادت گلیوں اور محلوں کی سطح پر علاقائی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے زریعے عوام کو بنیادی سہولتوں کی ان کی دہلیز تک فراہمی کو ممکن بنانے پر یقین رکھتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حق پرست قیادت کی کوشش ہے کہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جائیں ایڈمنسٹریٹرچیف آفیسرکورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے رکن اسمبلی کو ٹاؤن کی جانب سے کیئے جانے والے عوامی خدمات کے کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ٹاؤن کی ہر یونین کونسل میں ٹائون انتظامیہ کے افسران و عملہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو بروقت اور بہتر انداز میں سر انجام دینے میں مصروف عمل ہیں عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے محدود وسائل کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اسکے باوجود ٹاؤن کی تمام یونین کونسلوںمیں رہائش پزیر ہر فرد کو ریلیف دینے کیلئے جامعہ حکمت عملی کے تحت کام جاری ہے۔
حق پرست رکن اسمبلی نے کہا کہ ٹاؤن میں جاری کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے اور ٹاؤن کی ترقی کیلئے کسی بھی قسم کی مدد کیلئے تمام حق پرست نمائندے شب روز آپ کے درمیان موجود ہیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام تر وسائل کی فراہمی کیلئے ہر سطح پر رابطہ میں ہیںاس موقع پر ان کے ہمراہ پروجیکٹ منیجر طارق ملک، ٹاؤن آفیسر انفرا طارق مغل اور ٹاؤن کے دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔