افغان آرمی چیف جنرل شیر محمد کریمی نے کہا کہ مغربی افواج افغان ثقافت و تہذیب کو سمجھنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔
مغربی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں جنرل شیر محمد کریمی کا کہنا تھا کہ بگرام پر قرآن کی بیحرمتی کا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے، جسے طالبان نے استعمال کیا۔ ایسی غلطی دوبارہ ہوئی تو مغربی افواج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا، طالبان اس کو بڑے پیمانے پر اشتعال پیدا کرنے کیلئے استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کی بیحرمتی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔