واشنگٹن : امریکا نے مغربی کنارے پر نئی یہودی بستیوں کی تعمیر پر تشویش کا اظہا ر کیا ہے۔ اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ مغربی کنارے پر یہودی بستیوں کی تعمیر سے اسرائیل اورفلسطین کے درمیان جاری ان امن مذاکرات کو نقصان پہنچے گا جو امریکا نے شروع کروائے ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی صدر کے ترجمان نے بھی مغربی کنارے پر یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے امن مذاکرات کے لئے انتہائی نقصان دہ قرار دیا۔یاد رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزات دفاع نے مغربی کناے پر دوسو ستائیس مکانوں کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔