مغلورہ نالہ پر پلی کی تعمیر نہ ہونے کیوجہ سے عوام علاقہ شدید مشکلات کا شکار

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مغلورہ نالہ پر پلی کی تعمیر نہ ہونے کیوجہ سے عوام علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں گزشتہ 8سالوں سے عوام علاقہ احتجاج کرر ے ہیں لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ہے ان خیالات کا اظہار مغلورہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ شوکت علی ،ٹھیکیدار راجہ محمد یونس ،مرزا ساگر حسین ،حاجی ممتاز خان ،راجہ محمد رزاق ، محضمد افضل اور میاں غلام رسول نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عید المبارک کے دنوں میں شدید بارشیں ہوئی اور ان بارشوں کے دوران بھمبر برنالہ روڈ مغلورہ کے مقام پر نالہ پر پلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا انہوں نے کہا کہ عوام علاقہ گزشتہ 8سالوں سے مغلورہ نالہ پلی کی تعمیر کیلئے احتجا ج کرر ہے ہیں ۔

لیکن گزشتہ اور موجودہ حکومت کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ہے بھمبر برنالہ روڈ کی تعمیر کیلئے کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں لیکن ایک چھوٹی سی پلی کیلئے حکومت کے پاس لاکھوں روپے نہ ہیں مغلورہ نالہ پر پلی کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے برنالہ بھمبر روڈ پر کروڑوں روپے خرچ کرنا بے مقصد ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ شاہرات اور حکومت چند لاکھ روپے خرچ کر کے عوام علاقہ کیساتھ ساتھ بھمبر برنالہ روڈ کے سفر کو محفوظ اور آسان بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔