مقبوضہ جموں وکشمیر(جیوڈیسک)مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی کے اجلاس میں تین بے روزگار نوجوانوں نے گھس کر احتجاج کیا۔
ذرائع کے مطابق نوجوانوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، جھنڈے لہرائے اور بے روزگاروں کونوکری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس اہلکاروں نے تینوں نوجوان گرفتارکرکے تفتیش شروع کر دی۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلی فاروق عبداللہ کا کہنا ہے واقعہ سیکورٹی کی خلاف ورزی نہیں کیونکہ نوجوانوں کے پاس اسمبلی میں داخلے کے پاس موجود تھے۔