بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب بارہ مجاہدین کو شہید کرنیکا دعوی کیاہے، جبکہ مجاہدین سے جھڑپ میں ایک فوجی افسر بھی ہلاک ہوگیا۔ بھارتی فوج کے ترجمان لیفٹنٹ کرنل ایچ ایس برار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ گریز سیکٹر میں کنٹرول لائن سے مجاہدین کے گروپ نے بھارتی علاقہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو فوج نے ان کے خلاف کارروائی کی۔ مجاہدین کے ابتدائی حملے میں ایک فوجی افسر لیفٹنٹ نودیپ مارا گیا اور شہید ہونے واکے بارہ مجاہدین کی ابھی تک شناخت نہیں کی گئی۔ ترجمان کے مجاہدین کی تحویل سے جدید قسم کی دو نیوی کشتیاں، جی پی ایس سسٹم، ایک کمپاس اور بھاری مقداد ہتھیارو گولی بارود برآمد ہوا ہے۔